چوہدری نثار کا وزیراعظم بننے کا منصوبہ ناکام ہوگیا بلاول بھٹوزرداری

وزیراعظم بننے کا منصوبہ ناکام ہونے پر چوہدری نثار مایوسی کا شکار ہوگئے، چیئرمین پیپلز پارٹی

وزیراعظم کی بیماری سےفائدہ اٹھانے کی یہ بری شکل ہے،بلاول بھٹوزرداری کاٹوئٹ فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چوہدری نثار نے نواز شریف کی بیماری کا فائدہ اٹھانے ہوئے خود وزیر اعظم بننے کا منصوبہ بنایا جو ناکام ہوگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعظم بننے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن وہ کامیاب نہیں ہوسکا، وزیر اعظم بننے کے لیے ان کی مہم ناکام ہونے کے اب وہ جھنجھلا گئے ہیں، چوہدری نثار کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کی بیماری سے فائدہ اٹھانے کی یہ بہت بری شکل ہے۔




واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا گزشتہ روز لندن کےایک اسپتال میں دل کا آپریشن ہوا ہے اور وہ اس وقت بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ ان کی جگہ وزیرخزانہ اسحاق ڈارحکومتی معاملات چلا رہے ہیں۔

Load Next Story