محمد حفیظ کی ایم آر آئی رپورٹ تسلی بخش قرار
قومی ٹیم کے نئے فزیو کو ٹاسک سونپا گیا ہے کہ وہ محمد حفیظ کو جلد سے جلد فٹ کرنے کی کوشش کریں۔
قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کی ایم آر آئی رپورٹ تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کو دورہ انگلینڈ میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ان کی فٹنس سے مشروط ہے جب کہ اب ان کی ایم آر آئی رپورٹ تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے قومی ٹیم کے نئے فزیو کو ٹاسک سونپا گیا ہے کہ وہ محمد حفیظ کو جلد سے جلد فٹ کرنے کی کوشش کریں۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم 16 جون کو دورہ انگلینڈ کے لئے روانہ ہوگی تاہم محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی ان کی رپورٹ دیکھ کرے گی۔
واضح رہے کہ اوپنر محمد حفیظ گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں جس کے باعث وہ اسکلز کیمپ میں بھی حصہ نہیں لے رہے اور وہ بھارت میں عالمی ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد سے کرکٹ میدان میں قدم نہیں رکھ سکے۔