ترک صدر کی بے عزتی کرنے کے جرم میں سابق مس ترکی کو 14 ماہ قید کی سزا

ماروے بیوک سارچ کو ان الفاظ پر سزا دی گئی جو ان کے نہیں تھے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے، وکلا


ویب ڈیسک June 01, 2016
ماروے بیوک سارچ کو ان الفاظ پر سزا دی گئی جو ان کے نہیں تھے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے، وکلا۔ فوٹو:فائل

ترکی کی ایک عدالت نے سابق "مس ترکی" کو صدر رجب طیب اردگان کی بے عزتی کرنے کے جرم میں 14 ماہ قید کی سزا سنادی۔

ماروے بیوک سارچ 2006 میں "مس ترکی" منتخب ہوئیں جنہیں گزشتہ سال انسٹا گرام پرایک طنزیہ نظم جاری کرنے پر مختصر مدت کے لیے قید بھگتنا پڑی تھی جو کہ ترکی کے قومی ترانے کی پیروڈی تھی لیکن اب انہیں ایک سرکاری اہلکار کی سوشل میڈیا پر ایک بیان میں تضحیک کرنے کا مجرم پایا گیا جسے عدالت نے اپنے فیصلے میں صدرکی بےعزتی کے مترادف قراردیا۔

دوسری جانب 27 سالہ سابق "مس ترکی" نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدراردگان کی بے عزتی نہیں کی جب کہ ان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ ماروے بیوک سارچ کو ان الفاظ پر سزا دی گئی جو ان کے نہیں تھے، عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے اوراگر ضرورت پڑی تو یورپی عدالت انصاف سے بھی رجوع کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں