پولیس نے 16 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کرنیوالا مجرم پکڑلیا

نیو کراچی انویسٹی گیشن نے گرفتار کیا، ملزم ظفر بھتہ خوری واغوا میں بھی ملوث ہے.


Staff Reporter November 21, 2012
نیو کراچی انویسٹی گیشن نے گرفتار کیا، ملزم ظفر بھتہ خوری واغوا میں بھی ملوث ہے۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: نیو کراچی انویسٹی گیشن پولیس نے 16 افراد کی ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ جاوید اوڈھو کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل نعمان صدیقی کو ٹاسک دیا گیا،جنھوں نے نیو کراچی صنعتی ایریا کے انویسٹی گیشن انچارج انسپکٹر محمود خان راجپوت پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس نے خمیسو گوٹھ میں چھاپہ مار کر ملزم ظفر عرف اماں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نعمان صدیقی نے بتایا کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ کی 16 وارداتوں کے علاوہ اقدام قتل ، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا جسے بعدازاں نکال دیا گیا تھا ، ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے 2010 میں نصرت بھٹو کالونی میں ہوٹل پر فائرنگ کر کے کریم خان نامی شخص کو ہلاک کیا۔

2011 میں نارتھ ناظم آباد بلاکS میں عثمان غنی عرف فیضی کو ہلاک،2012 میں شارع نور جہاں میں فائرنگ کر کے محمد ذیشان ، نارتھ ناظم آباد بلاکR میں جاوید اختر ، بلاکS میں محمد وحید جبکہ اسی علاقے میں2 افراد آصف اختر اور محمد عمر کو ہلاک کیا تھا ، ملزم نے بتایا کہ اس نے خواجہ اجمیر نگری مدینہ کالونی میں بھی ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں 3 افراد شاہد ، محمود اور ایک نامعلوم کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا جبکہ فائرنگ کر کے پولیس افسران،اہلکاروں اور دیگر افراد کو زخمی کیا ہے،ملزم کے خلاف کئی تھانوں میں سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں