پیپلزپارٹی کو آزاد کشمیرمیں بڑا جھٹکا ایک سابق اور2 موجودہ وزیر تحریک انصاف میں شامل

پیپلزپارٹی کے تینوں رہنماؤں نے جہانگیرترین سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔


ویب ڈیسک June 01, 2016
پیپلزپارٹی کے تینوں رہنماؤں نے جہانگیرترین سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ فوٹو:فائل

CARLSBAD: پیپلزپارٹی کے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے 2 موجودہ اور ایک سابق وزیر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے 3 وزیر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے جن میں عبدالماجد، محمد حسین اور چوہدری ارشد شامل ہیں۔ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے تینوں وزیروں نے تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور پیپلزپارٹی کو خیرباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

پیپلزپارٹی کو خیرباد کہنے والے عبدالماجد خان وزیربرائے بحالیات اور محمد حسین وزیر برائے منگلا ڈیم امور خدمات انجام دے رہے تھے جب کہ سابق وزیر برائے برقیات چوہدری ارشد بھی انتخابی جھکاؤ دیکھتے ہوئے تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں