وزیراعظم سے بات چیت ہوئی وہ تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں شہبازشریف

ڈاکٹرز بھی ان کے آپریشن سے پوری طرح مطمئن ہیں، اسحاق ڈار


ویب ڈیسک June 01, 2016
ڈاکٹرز بھی ان کے آپریشن سے پوری طرح مطمئن ہیں، اسحاق ڈار، فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ ان کی وزیراعظم سے بات چیت ہوئی ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

وزاعلیٰ پنجاب نے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے کامیاب آپریشن کی پوری قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، میری نوازشریف سے بات چیت ہوئی ہے الحمداللہ وہ خیریت سے ہیں اور قوم کی دعاؤں سے تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کامیاب آپریشن کے بعد بے ہوشی کی حالت سے باہر آگئے ہیں اور ڈاکٹرز بھی ان کے آپریشن سے پوری طرح مطمئن ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی کل لندن کے ہارلے اسٹریٹ اسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی ہے جس کے بعد وہ تقریباً ایک ہفتے تک اسپتال میں ہی قیام کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں