عالمی اردو کانفرنس 6 دسمبر کو آرٹس کونسل میں ہوگی

4 روزہ کانفرنس سعادت حسن منٹواور میرا جی کے صد سالہ جشن سے منسوب

عالمی اردو کانفرنس کو اس سال دنیائے ادب کے مشہور افسانہ وڈرامہ نگار سعادت حسن منٹو اوراردو کے مایہ ناز شاعر میرا جی کے صد سالہ جشن کے حوالے سے منسوب کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام4روزہ 5 ویں عالمی اردو کانفرنس6 دسمبر سے شروع ہورہی ہے جو 9دسمبر تک جاری رہے گی۔


عالمی اردو کانفرنس کو اس سال دنیائے ادب کے مشہور افسانہ وڈرامہ نگار سعادت حسن منٹو اوراردو کے مایہ ناز شاعر میرا جی کے صد سالہ جشن کے حوالے سے منسوب کیا گیا ہے،اس موقع پر سعادت حسن منٹو اور میرا جی کی شخصیت کے حوالے سے خصوصی مقالے،مضامین،مشاعروں کا انعقاد کیا جائے گا، عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے معروف شاعر ادیب تشریف لائینگے ان میں گوپی چند نارنگ، جاوید صدیقی، شمیم حنفی، جاوید اختر، رضا علی عابدی، آصف جیلانی جبکہ پاکستان بھر سے نامور شاعر،ادیب شرکت کے لیے پہنچیں گے۔

اس موقع پرڈاکٹر مبارک علی خان،نعمان علی، احمد جاوید اور افتخار عارف کی کتابوں کی رونمائی، عالمی مشاعرے، یاد رفتگاںاور دیگر پروگرام منعقد ہوں گے، کانفرنس کے حوالے سے آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا کہ ہم پانچویں عالمی اردو کانفرنس منعقد کرنے جارہے ہیں،کراچی کے عوام ادب نواز اور ادب دوست ہیںیہ شہر دہشت گردوں کا نہیںادب سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے،ہم نے ان ہی حالات میں کراچی میں میوزک فیسٹول اور یوتھ فیسٹول کا انعقاد کرکے ثابت کردیا کہ شہر کے لوگ کسی سے خوف زدہ نہیں ،عالمی اردوکانفرنس کا انعقاد بھی اسی عزم اور جذبہ کی عکاسی کرتی ہے۔
Load Next Story