
بالی ووڈ اداکاررتیش دیش مکھ اور اداکارہ جنیلیا دیش مکھ نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں اداکاروں کی جوڑی کو فلم نگری کی خوش و خرم جوڑی قراردیا جاتا ہے جب کہ دونوں اداکاروں کی جوڑی کے ہاں پچھلے سال بیٹے کی ولادت ہوئی ہے تاہم رواں سال بھی ان کے گھر خوشیوں نے دستک دی ہے۔
اداکاررتیش دیش مکھ اور اداکارہ جنیلیا دیش مکھ کے ہاں صبح دوسرے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جس کا اعلان انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا جب کہ بالی ووڈ ستاروں اور مداحوں کی جانب سے بیٹے کی ولادت پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Hey guys, my Aai & Baba just gifted me a little brother. Now all my toys are his...- Love Riaan pic.twitter.com/H8JSKE0A3d
— Riteish Deshmukh (@Riteishd) June 1, 2016
واضح رہے کہ اداکار رتیش دیش مکھ اپنی نئی آنے والی فلم ''ہاؤس فل 3'' کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔