وزیراعظم تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں انہیں آج کمرے میں منتقل کردیا جائے گا مریم نواز

وزیراعظم نوازشریف کو گلے میں سوزش کی وجہ سے بولنے میں تکلیف ہورہی تھی وہ مزید 24 گھنٹے آئی سی یو میں رہیں گے،مریم نواز


ویب ڈیسک June 01, 2016
وزیراعظم نواز شریف کا آپریشن کرنے والے سرجنز ان کی صحت یابی کے عمل پر بہت خوش ہیں، مریم نواز، مریم نواز۔فوٹو:فائل

وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے گلے میں سوزش کی وجہ سے بولنے میں تکلیف ہورہی ہے لیکن وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں جو کہ انتہائی شکر کے لمحات ہیں۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/738010273336983552

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ صبح میری اپنے والد سے بات ہوئی تاہم گلے میں سوزش کی وجہ سے انہیں بولنے میں تکلیف ہورہی تھی لیکن وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں جو کہ انتہائی شکر کے لمحات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صبح 2 سرجنز نے نواز شریف کا چیک اپ کیا اور ان کے سینے سے 2 ٹیوب نکال دی گئی ہیں جس سے وہ کافی آرام محسوس کررہے ہیں جب کہ ان کا آپریشن کرنے والے سرجنز وزیراعظم کی صحت یابی پر بہت خوش ہیں۔



مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف مزید 24 گھنٹوں کے لیے آئی سی یو میں رہیں گے جس کے بعد انہیں کمرے میں شفٹ کر دیا جائے گا۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں