گلشن حدید میں فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرکے فیکٹری کو سیل کردیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرکے فیکٹری کو سیل کردیا۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD:
گلشن حدید میں فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید کے ولی گوٹھ واقع فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخمی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے دھماکے کے بعد فیکٹری کو سیل کردیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔
Load Next Story