وفاقی حکومت کی کراچی میٹروبس منصوبے کو 10 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت

میٹرو بس شہریوں کو سرجانی ٹاؤن سے ٹاور تک سفر کی سہولتیں مہیا کرے گی۔


ویب ڈیسک June 01, 2016
میٹرو بس شہریوں کو سرجانی ٹاؤن سے ٹاور تک سفر کی سہولتیں مہیا کرے گی۔ فوٹو؛ فائل

لاہور کی طرح کراچی کی سڑکوں پر بھی جلد میٹرو بسیں دوڑیں گی جو شہریوں کو سرجانی ٹاؤن سے ٹاور تک سفر کی سہولتیں مہیا کریں گی جب کہ منصوبے کی تکمیل کے لیے وفاق نے 10 ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

ایکسریس نیوز کے مطابق ساڑھے 22 کلومیٹر طویل گرین لائن میٹرو بس منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہے جس کو وفاق نے اگلے 10 ماہ میں مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دے دی ہے جب کہ اورنج لائن بس منصوبے پر وفاق کے ساتھ ساتھ سندھ حکومت نے بھی تیزی دکھانا شروع کردی ہے اور پونے 5 کلومیٹر طویل اورنج لائن بس منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ روٹ میں توسیع کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ بسوں کو اورنگی کی اندرونی شاہراہوں پر چلانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

دوسری جانب سیکریٹری ٹرانسپورٹ طحہ فاروقی کا کہنا ہے کہ اورنج لائن کے توسیعی روٹ کے لیے مختلف تجاویز زیرغور ہیں۔میٹرو بسوں میں ای ٹکٹنگ کے ذریعے مسافروں کی سہولت کے لیے ماہانہ ٹکٹنگ کا نظام بھی متعارف کرایاجائے گا جب کہ کرائے کے لیے ابتدائی تجاویز کےمطابق ایئرکنڈیشنڈ گرین میٹرو بس کا کرایہ 25 سے 30 روپے تک ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں