پہلا ون ڈے بھارت نے سری لنکا کوچت کردیاکوہلی کی سنچری

سہواگ 96 پر آئوٹ،سنگاکارا کے133رنز اور پریرا کی آل رائونڈ پرفارمنس...


ایکسپریس July 22, 2012
ہمبنٹوٹا: بھارتی بیٹسمین ویرت کوہلی کا اسکوائر لیگ پر دلکش شاٹ، انھوں نے 106 رنز کی اننگز کھیلی۔ فوٹو ایکسپریس

سنگاکارا کی جوابی اننگز بھی ویرت کوہلی کی سنچری کا توڑ نہیں کرپائی، بھارت نے مضبوط بیٹنگ لائن کے دم پر سری لنکا کو 21 رنز سے چت کردیا، تشارا پریرا کی آل رائونڈ پرفارمنس بھی کسی کام نہیں آئی، 315 رنزکا تعاقب کرنے والی میزبان سائیڈ 9 وکٹ پر 293 رنز بنا پائی، سنگاکارا نے 133 رنز اسکور کیے، اس سے پہلے بھارت نے 6 وکٹ پر 314 رنز بنائے، کوہلی نے 106 اور سہواگ نے 96 رنز اسکور کیے۔

تفصیلات کے مطابق میزبان سائیڈ کو 5 میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں فتح کیلیے 315 کا ہدف ملا مگر وہ 9 وکٹ پر 293 رنز بنا پائی، تلکارتنے دلشان کے 6 اور اپل تھارنگا کے 28 رنز پر آئوٹ ہونے کے بعد سنگاکارا بھارتی بولرز کے سامنے ڈٹ گئے مگر انھیں دوسرے اینڈ سے کوئی مدد نہیں ملی، جس کی وجہ سے ان کی 133 رنز کی اننگز رائیگاں رہی، 269 رنز پرگرنے والی ساتویں وکٹ سنگاکاراکی ہی تھی ، تشارا پریرا نے 28 گیندوں پر 44 رنز رنز بنائے، عرفان پٹھان، امیش یادیو اور روی چندرن ایشون نے دو، دو وکٹیں لیں۔

اس سے قبل بھارت نے 6 وکٹ پر 314 رنز بنائے، پہلی وکٹ صرف 7 رنز پر گرنے کے بعد وریندرسہواگ اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے ویرت کوہلی کے درمیان 173 کی شراکت ہوئی، سہواگ صرف 4 رنز کی کمی سے سنچری مکمل نہیں کرپائے اور رن آئوٹ ہوگئے، ان کی 96 رنز کی اننگز 10 چوکوں سے مزین تھی، ویرت کوہلی نے113 گیندوں پر9 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے، سریش رائنا نے 50 جبکہ کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے 35 رنز اسکور کیے، تشارا پریرانے3 وکٹیں لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں