کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت تباہ کیاجارہاہے امتیاز شیخ

بلدیاتی نظام قبول نہیں،انتخابات میںاندورن سندھ بڑے پیمانے پرتبدیلی آئیگی.

بلدیاتی نظام قبول نہیں،انتخابات میںاندورن سندھ بڑے پیمانے پرتبدیلی آئیگی۔ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رکن صوبائی اسمبلی اور جنرل سیکریٹری امتیازشیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں دہرے بلدیاتی نظام کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی۔


سندھ تقسیم کا فارمولا ہمیں پسند نہیں ، سندھ کے عوام بھی پیپلز پارٹی سے چھٹکارا چاہتے ہیں، انتخابات میں اندورن سندھ میں بڑے پیمانے میں تبدیلی نظرآئے گی،ان خیالات کا اظہارانھوں نے کراچی بارایسوسی ایشن کے وکلاسے خطاب میں کہی، امتیاز شیخ نے کہا کہ اس بلدیاتی نظام میں اگرکوئی خوبی موجود ہے تو اس کو پورے سندھ میں رائج کردیا جائے اس نظام میں میئرکوجوڈیشل پاور، پولیس، ریونیو ڈپارٹمنٹ سب کچھ اس کے حوالے کردیا گیا۔

سندھ کے دارالخلافہ کراچی کو ایک منصوبے کے تحت تباہ کردیا گیا، یہاں انسان کی جان ومال محفوظ نہیں ، سندھ کی شاہراہیں بھی محفوظ نہیں،اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ہورہی ہیں، شہرکراچی کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور ہم ابھی تک اس چکر میں پڑے ہوئے ہیںکہ آپریشن ہو یا نہ ہو اور حکومت میں ہم شامل تھے لیکن حکومت نے کبھی بھی امن وامان کی صورتحال سمیت کسی بھی مسئلے پر مشاورت نہیں کی۔
Load Next Story