کے الیکٹرک کا رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ کم نہ کرنے کا اعلان

صنعتی صارفین کو بھی لوڈشیڈنگ سے استثنا ختم کردیا، ترجمان کے الیکٹرک


ویب ڈیسک June 01, 2016
صنعتی صارفین کو بھی لوڈشیڈنگ سے استثنا ختم کردیا، ترجمان کے الیکٹرک، فوٹو؛ فائل

کے الیکٹرک نے رمضان المبارک میں بھی شہر بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ کرنے کااعلان کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے رمضان المبارک کے مہینے میں بھی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت رہائشی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم نہیں ہوگا۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ صنعتی صارفین کو بھی لوڈ شیڈنگ سے استثنا ختم کردیا ہے جس کے بعد صنعتوں کو بھی بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار رہے گی۔ صنعتی صارفین نے کے الیکٹرک کے لوڈشیڈنگ کم نہ کرنے کے اعلان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ شہر بھر میں کے الیکٹرک کی جانب سے طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ بعض علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس کےعلاوہ تکنیکی خرابیوں کے باعث شہر میں گھنٹوں بجلی غائب رہنا بھی معمول بن گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں