100ملین ڈالرمجموعی انعامی رقم پانے والے پہلے پلیئرجوکووک فتح پرخوشی سے سرشار

انھوں نے ایک مرحلے پر اس کی برساتی ٹوپی اتار کر خود پہن لی،

انھوں نے ایک مرحلے پر اس کی برساتی ٹوپی اتار کر خود پہن لی، :فوٹو : فائل

سربیا کے عالمی نمبرون نووک جوکووک 100 ملین ڈالر مجموعی انعامی رقم جیتنے والے دنیا کے پہلے پلیئر بن گئے، انھوں نے یہ کارنامہ فرنچ اوپن کے چوتھے رائونڈ میں اسپینش حریف روبرٹو بوٹسٹا اگٹ کیخلاف فتح کی بدولت انجام دیا۔


وہ 10ویں بار ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے، ایونٹ کی شروعات پر جوکووک کی حاصل کردہ مجموعی انعامی رقم 99,673,404 امریکی ڈالر تھی، فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں شرکت پر انھیں 326,722 ڈالرملنا یقینی ہوگیا، جس کے بعد ان کی مجموعی انعامی رقم 100 ملین ڈالر ہوگئی،یہ کارنامہ انجام دینے پر ان کی خوشی بھی قابل دید تھی۔

پہلے پہل انھوں نے بال بوائے کو بلاکر اس کے ساتھ اپنے مخصوص انداز میں رقص کیا اور پھر انٹرویو کیلیے آنے والے شخص سے بھی ان کا ہنسی مذاق چلتا رہا، انھوں نے ایک مرحلے پر اس کی برساتی ٹوپی اتار کر خود پہن لی، سوئس ماسٹر راجرفیڈرر مجموعی انعامی رقم 98,011,727 ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں لیکن وہ انجری کے سبب ایونٹ میں شریک نہیں ہو سکے۔
Load Next Story