خواجہ آصف کے حلقے میں ایک لاکھ انگوٹھوں کے نشان غیرواضح

ایک لاکھ 2ہزار 950ووٹوں کے انگوٹھوں کے نشانات واضح نہیں، رپورٹ


Online/Numaindgan Express June 02, 2016
ایک لاکھ 2ہزار 950ووٹوں کے انگوٹھوں کے نشانات واضح نہیں، رپورٹ: فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے وزیردفاع خواجہ آصف کے حلقے این اے 110 سیالکوٹ کی انتخابی عذرداری کی سماعت کرتے ہوئے چیئرمین نادرا کو کل طلب کرلیا۔

تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار کے وکیل بابر اعوان نے چیف جسٹس کی سربراہی میں فل بینچ کو بتایا کہ3ماہ گزرنے کے باوجود رپورٹ جمع نہیں ہوئی، آن لائن کے مطابق نادرا نے این اے 110میں ووٹوں کی تصدیق کے حوالے سے فارنسک رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔

رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ 2ہزار 950ووٹوں کے انگوٹھوں کے نشانات واضح نہیں، ایک لاکھ 250ووٹوں کے شناختی کارڈ نمبر درست ہیں، نادرا رپورٹ میں44ہزار 700سے زائد ووٹوں کو درست قرار دیا گیا جبکہ 3500ووٹوں کی مختلف وجوہ کی بنا پر تصدیق نہیں ہوسکی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک لاکھ 2 ہزار 950 ووٹوں پر انگوٹھوں کے نشانات واضح نہیں تاہم شناختی کارڈ نمبرز درست ہیں، صرف 20 ووٹ جعلی نکلے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں