بجٹ کل پیش ہوگا حاجیوں پر ٹیکس 6500 روپے کرنیکی تجویز
عمرہ اورزیارات پر فی کس 2ہزاربوجھ ڈالنے کی تجاویز،ڈارآج اقتصادی سروے پیش کرینگے
اقتصادی سروے آج (جمعرات کو) جبکہ آئندہ مالی سال2016-17 کا 48 کھرب روپے کا وفاقی بجٹ کل (جمعہ کو) پیش کیا جائیگا۔ حاجیوں پر ٹیکس 5ہزار سے بڑھا کر6500روپے کرنیکی تجویز دیدی گئی۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی میں بجٹ دستاویزات پیش کریں گے جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 1675 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، وفاق کا حصہ 800 اور صوبوں کا 875 ارب روپے ہوگا، دفاع کیلیے 860 ارب روپے رکھے جائیں گے۔ بجٹ میں 0.4 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے بھی پالیسی کا اعلان متوقع ہے اور اس کی مدت میں 30 جون تک توسیع کا امکان ہے۔
ٹیکس وصولیوں کا ہدف3620 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ ایف بی آر نے بجٹ میں حج ٹور آپریٹرز پرعائد ٹیکس 5 ہزارروپے سے بڑھا کر ساڑھے 6 ہزار روپے فی حاجی کرنیکی تجویز دیدی ۔ عمرہ اور زیارات پر بھی 2000 روپے فی کس کے حساب سے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔