ملک سے باہرمیری کوئی جائیداد نہیں انٹرویو پرقائم ہوں مریم نواز

وزیراعظم کی صحت کا پانامہ لیکس سے کوئی تعلق نہیں،’کل تک‘ میں جاویدچوہدری سے گفتگو

صدر ممنون ن لیگ کے وزیرلگ رہے تھے، شہلا رضا، حکومت چاہتی ہی نہیں احتساب ہو، مراد سعید :فوٹو : فائل

KARACHI:
وزیراعظم نوازشریف کی صاحب زادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کے باہر میری کوئی جائیداد نہیں ہے اور میں دیئے گئے انٹرویوپراب بھی قائم ہوں۔

ایکسپریس نیوزکے پروگرام 'کل تک' میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو میں مریم نوازنے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی صحت کی خرابی کی علامات پچھلے 4،5 ماہ سے ظاہرہورہی تھیں جنھیں وہ نظر اندازکررہے تھے، اس سے پانامہ لیکس کاکوئی تعلق ہے اورنہ ہی اس کاکوئی دباؤہے، ان کا دامن صاف ہے جب کہ وزیراعظم اگرکسی لوکل اسپتال میں داخل ہوتے ہیں تودوسرے مریضوں کے لیے مشکلات ہوتی ہیں، وہ اتنی بڑی سرجری کے لیے جارہے تھے توان کوآرام کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ بہت سی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے ان کاعلاج باہرکرایا گیا، علاج کے اخراجات فیملی نے ادا کیے ہیں، سرکاری خزانے سے نہیں لیے گئے، ہرروزجوسرکس ہوتا ہے وہ صرف اس لیے ہے کہ انھیں نظرآرہا ہے کہ ن لیگ اگلاالیکشن بھی جیت جائے گی اوراس کے بعدبھی نوازشریف وزیراعظم ہوں گے۔

ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ ٹی اوآرکمیٹی کی میٹنگزمیں بہت جلد فورم بن جائے گا جس میں سرے محل والے بھی آئیں گےجب کہ جہانگیرترین اورعلیم خان کابھی احتساب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صدرنے اپوزیشن سے کہا ہے کہ اچھا بچہ بن جاؤ، پیپلزپارٹی والے ملک کولوٹتے رہے اوراب بھاگ رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کی رہنما شہلارضانے کہاکہ صدرکی تقریر سن کرایسالگ رہا تھا کہ وہ صدر نہین لیگ کے وزیر ہیں، تحریک انصاف کے رہنمامرادسعید نے کہاکہ صدرکی تقریر روایتی تھی، وہ صدرنہیں بلکہ ن لیگ کے ممنون لگ رہے تھے، حکومت چاہتی ہی نہیں کہ احتساب ہو۔
Load Next Story