حکومت کا رمضان پیکج یوٹیلیٹی اسٹورزپرآج سے سستی اشیائے صرف دستیاب ہوں گی

چاند رات تک یوٹیلٹی اسٹورزوفرنچائزپراسکواش، مشروبات 152روپے بوتل،چائے603 روپے کلو، دودھ لٹر پیک 102روپے میں فراہم ہوگا


Online/Numainda Express June 02, 2016
 1300سے زائد اشیا پر 10فیصد تک خصوصی رعایت دی جا رہی ہے،اشیا ئے خوردونوش کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وفاقی وزیرمرتضیٰ جتوئی، پھل سبزی ، گوشت فراہمی کا منصوبہ بھی ہے، ایم ڈی گلزارشاہ ۔ فوٹو : اے ایف پی

KARACHI: آج سے چاند رات تک ملک بھر کے 6 ہزار سے زائد یوٹیلٹی اسٹورز اور فرنچائزپر 22اشیائے خور ونوش پر 2 سے 50 روپے تک رعایت دی جائے گی، سبزیاں اورتازہ گوشت فراہم کرنے کے بھی انتظامات کیے جائیں گے، یہ بات وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مر تضی جتوئی نے ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز گلزار علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتائی۔

وفاقی وزیرنے بتایاکہ یوٹیلٹی اسٹورپر رمضان پیکیج کے تحت 22 اشیا پر ایک ارب 75 کروڑ کی خصوصی سبسڈی دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو اشیائے خوردونوش کم قیمت پرفراہم کی جا سکیں۔ انھوں نے کہا کہ اشیا کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ماہ مقدس کے دوران خصوصی ٹیمیں ملک بھرمیں یوٹیلٹی اسٹورز کے دورے کریں گی، انھوں نے بتایا کہ آج سے ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی60 روپے، یوٹیلٹی گھی 115 روپے، یوٹیلٹی آئل125روپے، دال چنا 120 روپے، دال مونگ 148 روپے، دال ماش 273 روپے، دال مسور 142 روپے، سفید چنے 115روپے، یوٹیلٹی بیسن 120روپے، برانڈڈ بیسن 140روپے، کالا چنا 110 روپے، دال ماش 258 روپے، دال مسور 120روپے، کھجور 80 روپے، سپر باسمتی چاول 72 روپے، ٹوٹا چاول 48 روپے، فی کلو فراہم کیے جائینگے انھوں نے بتایاکہ سبسڈی کے تحت اسکواش مشروبات جام شیریں 152 روپے، چائے 603 روپے، دودھ لٹر پیک 102روپے، جبکہ آٹے کے 20 کلو تھیلے پر 80 روپے سے 100 روپے تک سبسڈی دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ماہ اپریل سے یوٹیلٹی اسٹورز پردالوں کی قیمتوں میں خصوصی رعایتی پیکیج کا اغاز کر دیا تھا جبکہ مجموعی طورپرملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹور ز پر1300 سے زائد اشیا پر 5 سے 10 فیصد کی خصوصی بچت فراہم کی جا رہی ہے، انھوں نے بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز گزشتہ برسوں سے خسارے میں جا رہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں مزید یوٹیلٹی اسٹور ز نہ بنائے جا سکے اس سے قبل یہ پروگرام بنایا گیا تھا کہ تمام یونین کونسلز کی سطح پریوٹیلٹی اسٹورزبنائے جائیں گے ،ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹور ز نے بتایاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں کے زیادہ فرق کی وجہ سے بھی کرپشن شروع ہوجاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔