چشمہ میں 1100میگا واٹ کا نیوکلیئرپاورپلانٹ لگانے کا فیصلہ
انرجی بحران پرقابو پانے اورسستی بجلی کی پیداوار کے لیے میاںوالی میں چین کے تعاون سے ملک کاسب سے بڑا ’چشمہ لگایا جائیگا
KARACHI:
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چین کے تعاون سے چشمہ میں سب سے بڑانیا نیوکلیئر پاورپلانٹ لگانے کافیصلہ کیا ہے، ارسانے چشمہ فائیونیوکلیئرپاور پلانٹ کے لیے دریائے سندھ سے پانی فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے، چشمہ جہلم لنک کینال ہیڈ میں توسیع کے اخراجات اٹامک انرجی کمیشن برداشت کرے گا۔
ایکسپریس کوموصول ہونے والی دستاویزکے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے چین کے تعاون سے بجلی کے بحران پرقابوپانے اور سستی بجلی کی پیداوارکے لیے میاںوالی میں پاکستان کاسب سے بڑانیوکلیئرپاورپلانٹ لگانے کا فیصلہ کیاہے۔ دستاویزکے مطابق چشمہ فائیونیوکلیئرپاورپلانٹ کی پیداواری صلاحیت 1100میگاواٹ ہوگی، چشمہ میںاب تک325 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل 4 نیوکلیئرپاورپلانٹ تعمیرکیے جاچکے ہیں۔ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی درخواست پرارسانے دریائے سندھ سے1100 میگاواٹ چشمہ فائیومنصوبے کے لیے پانی فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
چشمہ جہلم لنک کینال سے چشمہ فائیومنصوبے کویومیہ 2508 کیوسک پانی فراہم کیاجائے گا، ارساکے مطابق چشمہ نیوکلیئرپاورپلانٹس کیلیے پانی کی فراہمی کے ساتھ پنجاب کو21702 کیوسک پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔ ارسانے چشمہ فائیومنصوبے کے لیے واپڈاکو دریائے سندھ پر چشمہ جہلم لنک کینال ہیڈمیںتوسیع کی ہدایت کی ہے، چشمہ جہلم لنک کینال کے ہیڈ میں توسیع کے اخراجات اٹامک انرجی کمیشن برداشت کرے گا۔