لاہورمیں نرسوں کا چوتھے روزبھی احتجاج مال روڈ پردھرنا جاری

نرسوں کے مطالبات غیر حقیقی ہیں جنہیں پورا نہیں کیا سکتا، حکومتی مؤقف


ویب ڈیسک June 02, 2016
نرسوں کے احتجاج کے باعث مال روڈ اور اطراف کے علاقے میں ٗٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہے فوٹو: فائل

سرکاری اسپتالوں کی نرسوں کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں چوتھے روزبھی احتجاج جاری ہے۔

لاہورکے مال روڈ پرسرکاری اسپتالوں کی نرسوں کا دھرنا چوتھے روزبھی جاری ہے، ان کا کہنا ہے کہ جب وہ مریضوں کی تیمارداری کیلئے دن رات کی پرواہ کئے بغیر خدمات سرنجام دے سکتی ہیں تو اپنے حق کیلئے آواز بھی اٹھا سکتی ہیں۔ حکومت کو جتنا آزمانا ہے آزما لے، ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ صوبائی حکومت جب تک سروس اسٹرکچر اورہیلتھ رسک الاؤنس سمیت ان کے دیگرمطالبات تسلیم نہیں کرتی وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گی۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے نرسوں سے مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ نرسوں کے مطالبات غیر حقیقی ہیں جنہیں پورا نہیں کیا سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |