سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

عدالت کا ملزم کو میڈیکل سہولت فراہم کرنے اور اہلخانہ سے ملاقات کرانے کا حکم۔


ویب ڈیسک June 02, 2016
عدالت کا ملزم کو میڈیکل سہولت فراہم کرنے اور اہلخانہ سے ملاقات کرانے کا حکم۔. فوٹو؛ ایکسپریس/ نسیم جیمز

KARACHI: احتساب عدالت نے سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور اکاؤنٹینٹ ندیم اقبال کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر تفتیشی افسران نے موقف اختیار کیا کہ زیرحراست ملزمان نے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جن سے مزید تفتیش کرنی ہے اس لئے ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسران کی درخواست منظور کرتے ہوئے مشتاق رئیسانی اور اکاؤنٹینٹ ندیم اقبال کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کردیا۔

سماعت کے دوران مشتاق رئیسانی نے شکوہ کیا کہ گزشتہ ریمانڈ پر بھی ان کی ملاقات اہلخانہ سے نہیں کرائی گئی جس پرعدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو میڈیکل سہولت فراہم کرتے ہوئے بیوی، بیٹے اور بھائی سے ملاقات کرائی جائے۔

واضح رہے کہ 6 مئی کو نیب نے سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھرپرکارروائی کے دوران 63 کروڑ روپے سے زائد نقدی، پرائز بونڈ، زیورات اور غیرملکی کرنسی برآمد کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |