عوام جھوٹے خواب دکھانوں والوں کے بہکاوے میں نہ آئیں نواز شریف
انتخابات میں کامیاب ہو کر عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی بھر پور صلاحتیں بروئے کار لائینگے
مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام اس مرتبہ جھوٹے وعدے اور خواب دکھانوں والوں کے بہکاوے میں نہیں آئینگے بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ڈالیں گے۔
انتخابات میں کامیاب ہو کر عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی بھرپور صلاحتیں بروئے کار لائینگے، مسلم لیگ (ن) ملک میں خوشحالی کا ایجنڈا رکھتی ہے اور اپنے پہلے ادوار میں اسکا عملی ثبوت دے چکے ہیں، کارکن عوام سے قریبی رابطے رکھیں اور ان کی مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے خود کو وقف کر دیں، موقع ملا تو کئی سالوں سے جھیلے جانیوالے عوام کے دکھوں کا مداوا کریں گے۔ وہ منگل کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی کی ڈسٹرکٹ کمیٹیوں کے ارکان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ کمیٹیوں نے تنظیمی اور انتخابی امور پر مبنی رپورٹس پیش کیںجبکہ اس موقع پر پارٹی کی مضبوطی اور دیگرمعاملات بھی زیر بحث آئے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور چودھری سرور سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ نواز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ اصولوں کی پاسداری کی ہے ،اپنے ذاتی مفادات پر ملک و قوم کے مفادات کو ترجیح دی ہے لیکن بد قسمتی سے وفاق میں بیٹھے حکمرانوں اور انکے اتحادیوں نے اپنے ذاتی مفادات کے لئے سب کچھ دائو پرلگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے سابقہ ادوار میں ثابت کیا کہ ہم ملک کو آگے لیجانے کا عزم اور ایجنڈا رکھتے ہیں اور ہم نے زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عملی اقدامات اٹھائے ،ہم پاکستان کو آگے سے آگے لیجارہے تھے لیکن اس میں رکاوٹ ڈالی گئی اور اسکے بعد پاکستان دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکا، اگر عوام نے دوبارہ موقع دیا تو ترقی کا رکا ہوا سفر وہیں سے شروع کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کوبیروزگاری مہنگائی اور لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کیلئے اپنا فرض پورا کرے گی، آئندہ انتخابات میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے اور جھوٹے وعدے اور خواب دکھانے والوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کارکن عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اور ان کی مشکلات اور مسائل کے حل کے لئے خود کو وقف کر دیں۔