سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں کا نیا اسٹرکچر تیار

گریڈایک کی بنیادی تنخواہ3ہزار،سالانہ انکریمنٹ100روپے بڑھانے کی تجویز

گریڈایک کی بنیادی تنخواہ3ہزار،سالانہ انکریمنٹ100روپے بڑھانے کی تجویز فوٹو: فائل

وفاقی حکومت کی طرف سے قائم کردہ پے اینڈپنشن کمیٹی اوروزارت خزانہ کے ریگولیشن ونگ نے باہمی مشاورت سے سرکاری ملازمین کے ریشنلائزڈپے اسٹرکچر کا مسودہ تیارکرکے صوبوںکو بھجوادیا۔


ذرائع نے بتایاکہ وزارت خزانہ کی طرف سے تیارکردہ ریشنلائزڈپے اسٹرکچرسے وفاقی بجٹ میںکوئی زیادہ اضافہ نہیں ہوگا اور اگریہ منظورکیا جاتاہے توبجٹ میں30لاکھ سے بھی کم اضافہ ہوگالیکن اس کے ساتھ سرکاری ملازمین کوملنے والی کمیوٹیشن میں کمی کی بھی تجویزدی گئی ہے جس سے بجٹ میںمعمولی اضافے کااثرزائل ہوجائے گا۔

ذرائع نے بتایاکہ ریشنلائزڈپے ا سٹرکچرکی منظوری کی صورت میںگریڈایک کے ملازم کی بنیادی تنخواہ 4800روپے سے بڑھ کر7800 روپے جبکہ سالانہ انکریمنٹ150روپے سے بڑھ کر250روپے ہوجائے گا جبکہ گریڈ 22کے افسرکی بنیادی تنخواہ 43ہزارروپے سے بڑھ کر 69300 روپے اورسالانہ انکریمنٹ3050 روپے سے بڑھ کر4900روپے کرنیکی تجویزدی گئی،ذرائع کے مطابق صوبوں سے رپورٹس موصول ہونے کے بعدسمری کوحتمی شکل دیکرپے اینڈپنشن کمیٹی کے آئندہ اجلاس میںپیش کیا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story