نیب کو ڈاکٹرعاصم اور ڈی ایچ اے سٹی کے معاملے پر دباؤ کا سامنا ہے چیئرمین نیب

نیب کسی کو ہراساں نہیں کررہی بلکہ صرف اپنی ذمہ داریاں نبھارہی ہے، قمر زمان چوہدری


ویب ڈیسک June 02, 2016
پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے میں رخنہ ڈالنے والوں کو معاف نہیں کیا جائےگا، چیئرمین نیب فوٹو: فائل

لاہور: چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم اور ڈی ایچ اے سٹی سے متعلق تحقیقات کی وجہ سے قومی احتساب بیورو پر دباؤ ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے قمر زمان چوہدری نے کہا کہ وہ یہ واضح کرتے ہیں کہ نیب کسی کو ہراساں نہیں کررہی بلکہ صرف اپنی ذمہ داریاں نبھارہی ہے، ڈاکٹر عاصم ہوں یا ڈی ایچ اے کا معاملہ نیب پر دباؤ ہے لیکن ہمیں کرپشن کو آہنی ہاتھوں سے روکنا ہوگا، چھوٹی چھوٹی بدعنوانیاں بڑا بوجھ بن جاتی ہے، کرپشن کی وجہ سے اسکول اور اسپتال نہیں بن پاتے۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنےحصے کی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھانی ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے میں رخنہ ڈالنے والوں کو معاف نہیں کیا جائےگا،سی پیک کے معاملے میں کرپشن برداشت نہیں کی جائےگی، اس کی شفافیت کے لئے چین بھی کام کررہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں