خواہش ہے فنکشنل لیگ دوبارہ حکومت کا حصہ بنے شرجیل میمن

فنکشنل لیگ کے بعض اراکین دونوں جماعتوں کے درمیان غلط فہمیاں پیداکررہے ہیں


Staff Reporter November 21, 2012
تاریخ گواہ ہے بینظیربھٹوشہید نے کالا باغ ڈیم کیخلاف کموں شہید پردھرنا دیا،وزیراطلاعات۔ فوٹو: فائل

صوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیر پگارا کی ہم تہہ دل سے عزت کرتے ہیں وہ سندھ کی ایک روحانی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی ذہنیت کے حامل سیاستدان بھی ہیں۔

صوبائی وزیرنے منگل کو اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی یہ خواہش بھی ہے کہ فنکشنل لیگ دوبارہ حکومت کا حصہ بنے۔انھوں نے کہا کہ ہم مفاہمت کو جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن فنکشنل لیگ کے کچھ اراکین دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششیں کررہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ فنکشنل لیگ اور پیپلز پارٹی ساتھ چلیں اور پاکستان اور سندھ کی خدمت کریں ۔

انھوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ بینظیربھٹو شہید نے بین الاقوامی لیڈر ہونے کے باوجود کالا باغ ڈیم کے خلاف کموں شہید پردھرنا دیا اور بینظیر بھٹو شہید نے ہمیشہ حق اور سچ کی سیاست کی۔انھوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں اس دن جوافسوس ناک واقعہ رونما ہوا اس کی شروعات بھی ہم نے نہیں کی ، جمہوریت میں احتجاج سب کا حق ہے لیکن اخلاق کے دائرہ کار میں رہ کر احتجاج کیا جائے تو وہ بہترہوتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں