پہلے مرحلے میں اسلحہ فیکٹریوں کو ختم کرنا ہوگا فاروق ستار
جرائم مافیا کا گٹھ جوڑ قائم ہو چکا، کراچی میں بھائی کو بھائی سے لڑایا جا رہا ہے
ایم کیو ایم کے رہنما اور وفاقی وزیر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں جرائم مافیا کا گٹھ جوڑ قائم ہو چکا ہے لہٰذا کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے پہلے مرحلے میں اسلحہ کی فیکٹریوں کو ختم کرنا ہو گا اس کے بعد اسلحہ کی ترسیل روکنی ہو گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کراچی میں اسلحے کی ریل پیل ہے اور اس کی کھلے عام نمائش جاری ہے اس عمل کو فوری بند کرنا ہو گا۔ انھوں نے کہا علامت کے ساتھ مرض کا علاج ضروری ہے۔ قرار داد کے بعد بل بھی منظور ہونا چاہیے۔ کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اے پی پی کے مطابق فاروق ستار نے کہا شہریوں کو بات چیت کے عمل سے باہر رکھ کر کراچی میں امن قائم نہیں رکھا جاسکتا۔ کراچی میں بھائی کو بھائی سے لڑایا جا رہا ہے۔ ملک کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلیے کیے جانے والے اقدامات کی نگرانی کیلیے تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان پر مشتمل ایک مانیٹرنگ کمیٹی بنائی جائے۔