ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے ٹی اوآرکمیٹی کا اجلاس ہفتے کو طلب کرلیا اسپیکر قومی اسمبلی

ٹی او آرز پرحکومتی کمیٹی اپوزیشن اور اپوزیشن حکومتی کمیٹی پر الزام لگاتی ہے، سردار ایازصادق

آئین میں نائب وزیراعظم کی کوئی گنجائش نہیں ہے، سردار ایاز صادق فوٹو: فائل

اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کا کہنا ہے کہ انہوں نے پاناما لیکس معاملے کی تحقیقات کے لیے ٹی او آر کمیٹی میں ڈیڈ لاک کے خاتمے کے لیے ہفتے کو کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے.

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ٹی اوآرزپرحکومتی کمیٹی اپوزیشن اوراپوزیشن حکومتی کمیٹی پر الزام لگاتی ہے۔ اس سلسلے میں پیدا ہونے والے ڈیڈ کو ختم کرنےکے لیے انہوں نے ہفتے کے روز کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔


قائم وزیراعظم کے سوال پراسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ اسپیکرکی حیثیت سے قومی اسمبلی کو ہمیشہ غیر جانبداری سے چلاتے ہیں لیکن ان کے لیڈر نوازشریف ہی ہیں، نئے وزیراعظم کی ضرورت نہیں، ان کی خواہش ہے کہ نواز شریف ہی وزیراعظم رہیں، پارٹی میں بھی وزیراعظم نوازشریف کا متبادل لانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں نائب وزیراعظم کی کوئی گنجائش نہیں ہے، پیپلز پارٹی کے گزشتہ دور میں چوہدری پرویز الہیٰ کو ایک انتظامی حکم کے ذریعے یہ عہدہ دیا گیا تھا۔ ایازصادق نے کہا کہ قومی اسمبلی میں موجود 69 خواتین اورایک شیخ رشید کوسنبھالنا بہت مشکل ہے، شیخ رشید تو ہمیشہ ہی روتے رہیں گے، وہ جتنا چیخیں انہیں قانون کے مطابق ہی وقت ملے گا۔

عمران خان کا نام لیے بغیران کی ذہنی صحت پرتنقید کرتے ہوئے اسپیکر کا کہنا تھاکہ انہوں نے زمانہ طالب علمی میں ایک دوست سیاستدان کو کھیلتے ہوئے ہاکی ماردی تھی، ہاکی تو ان کے گال پرلگی تھی لیکن اس کا اثر کہیں اور ہوگیا۔
Load Next Story