آصف حیدرشاہ کوعہدے سے ہٹا دیا گیا اعجازاحمد نئے کمشنرکراچی مقرر
وزیربلدیات جام خان شورو کے اختلافات سے باعث آصف حیدر شاہ کو عہدے سے فارغ کیا گیا، ذرائع
سندھ حکومت نے کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کوعہدے سے ہٹاتے ہوئے اعجاز احمد خان کو نیا کمشنر مقرر کردیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیربلدیات جام خان شورو سے اختلافات کے باعث آصف حیدر شاہ کو کمشنر کراچی کے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے جب کہ اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جب کہ نوٹی فکیشن کے مطابق اعجاز احمد خان کراچی کے نئے کمشنر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق برطرف ہونے والے کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ کے وزیربلدیات جام خان شورو سے اختلافات چلے آرہے تھے جس کے باعث انہیں عہدے سے فارغ کیا گیا۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے 6 ماہ قبل شعیب صدیقی کو کمشنر کراچی کے عہدے سے ہٹا کرآصف حیدر شاہ کو کراچی کا نیا کمشنر مقررکیا تھا جو اس سے قبل حیدرآباد میں بطور کمشنر خدمات انجام دے چکے تھے۔