وزیراعظم کی صحت یابی سے ڈاکٹرز مکمل مطمئن ہیں حسین نواز

دنیا بھرمیں پاکستانی وزیراعظم کے بارے میں فکرمند ہیں، شہباز شریف


ویب ڈیسک June 02, 2016
دنیا بھرمیں پاکستانی وزیراعظم کے بارے میں فکرمند ہیں، شہباز شریف، فوٹو؛ فائل

وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف صحت یاب ہورہے ہیں اور ڈاکٹرز بھی اس حوالے سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔

لندن میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی سرجری کچھ پیچیدہ تھی اس لیے دل کا دوسری بار آپریشن ہوا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ وہ صحت یاب ہو رہے ہیں اور ڈاکٹرز روزانہ ان کی صحت کا جائزہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم نے تھوڑی سی چہل قدمی کی، عوام ان کی مکمل صحت یابی تک دعائیں جاری رکھیں۔ حسین نواز نے بتایا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں پاکستانی سیاسی جماعتوں کے قائدین کی نیک تمنائیں بھی ان تک پہنچائیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ دنیا بھرمیں پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کے بارے میں فکرمند ہیں، ان کی صحت اب بہتر ہے لیکن انہیں ابھی کمرے میں شفٹ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے وزیراعظم نوازشریف لندن میں اوپن ہارٹ سرجری کے بعد اسپتال میں زیرعلاج ہیں جب کہ ان کے اہل خانہ بھی لندن میں موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |