پارٹی نے قابل سمجھا تو 2018 کے انتخابات میں حصہ لوں گی مریم نواز

حکومت اپنی 5 سال کی مدت پوری کرے گی اور اگلی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی، مریم نواز


ویب ڈیسک June 02, 2016
وزیراعظم صحت یاب ہورہے ہیں اور انہیں قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے مریم نواز ، فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی 5 سال کی مدت پوری کرے گی اور اگلی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی جب کہ پارٹی نے قابل سمجھا تو 2018 کے انتخابات میں حصہ لوں گی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''جی فار غریدہ'' میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز اور میرا تعلق نوازشریف اور شہباز شریف جیسا ہے جب کہ چوہدری نثارعلی کی سیاست نوازشریف کے ساتھ ہی شروع ہوئی۔ ملک میں کسی قسم کی افراتفری اور مارشل لا کے سوال پر انہوں نے کہا کہ شرارتی عناصر ہر جگہ ہوتے ہیں لیکن حکومت اپنی 5 سال کی مدت پوری کرے گی اور اگلی حکومت بھی (ن) لیگ کی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے قابل سمجھا تو 2018 کے انتخابات لڑوں گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صحت یاب ہورہے ہیں اور انہیں قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے جب کہ امید ہے آج رات تک انہیں پرائیوٹ روم میں منتقل کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے سرجری کے بعد پہلی بار فون پر مجھ سے بات کی اور مجھے تسلی دی کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں جب کہ انہوں نے اپنے ڈاکٹرز کے ذریعے مجھے پیغام بھجوایا جس میں گزشتہ روز راولپنڈی اسلام آباد میں طوفان سے ہونے والے نقصان پر متاثرین کو معاوضہ دینے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں