صدرکیخلاف توہین عدالت کی سماعت غیرمعینہ ملتوی

جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ میں منظورکردہ قرار دادکی کاپی پٹیشن کے ہمراہ لف کریں


INP/Numainda Express November 21, 2012
عدالت کوبتایا جائے کہ جماعت اسلامی کیس میں کس طرح فریق ہے، جسٹس ناصرسعید شیخ۔ فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود ایوان صدرمیں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے پرصدرآصف زرداری کے خلاف جماعت اسلامی کی دائر توہین عدالت کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی اور جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ میں منظورکی گئی قرارداد کی کاپی توہین عدالت کی پٹیشن کے ہمراہ لف کرنے کی ہدایت کی۔

منگل کولاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ناصرسعید شیخ نے جماعت اسلامی کی جانب سے دائرتوہین عدالت کیس کی سماعت کی۔جماعت اسلامی کے وکیل اے کے ڈوگر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اصغرخان کیس کے فیصلے کے باوجود صدرآصف علی زرداری ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جوکہ توہین عدالت ہے لہٰذا عدالت صدر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔

جس پرعدالت نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عدالت کوآگاہ کیا جائے کہ جماعت اسلامی اس کیس میں کس طرح متاثرہ فریق ہے۔اے کے ڈوگر نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے اصغر خان کیس کے فیصلے کے حوالے سے جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ نے اس فیصلے کی حمایت اوراس کیس کے فیصلے پرعمل درآمد کے حوالے سے قرارداد منظورکی جس کی وجہ سے توہین عدالت کی یہ درخواست دائرکی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں