پولیس کا شاہراہ فیصل پر احتجاج کرنے والے ٹینکر ڈرائیورز پر لاٹھی چارج کئی گرفتار

ٹینکرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت ہڑتالی ڈرائیوروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔


ویب ڈیسک June 02, 2016
ٹینکرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت ہڑتالی ڈرائیوروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

پولیس نے شاہراہ فیصل پر احتجاج کرنے والے واٹر ٹینکر ڈرائیوروں پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے کئی ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی واٹر بورڈ کے خلاف صبح سے شاہراہ فیصل پر واٹر ٹینکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج جاری تھا جس میں ٹینکر ڈرائیوروں نے شاہراہ پر ٹینکر کھڑے کردیئے جس سے دن بھر شدید ٹریفک جام رہا اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوا جب کہ اس موقع پر عوام کی جانب سے بھی شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا لیکن ٹینکر ڈرائیوروں نے مطالبات نہ مانے جانے تک گاڑیاں ہٹانے سے انکار کردیا۔

انتظامیہ اور ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان کئی بار مذاکرات کے باوجود ناکامی پر پولیس نے احتجاج پر بیٹھے ڈرائیوروں پر لاٹھی چارج کردیا اور 17 افراد کو حراست میں لے لیا جب کہ مذاکرات کے لیے جانے والے ٹینکرز ایسوسی ایشن کے 3 افراد کو بھی حرست میں لیے لیا گیا تاہم پولیس کے کریک ڈاؤن سے کئی ڈرائیور گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹینکرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سمیت ہڑتالی ڈرائیوروں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں