جمہوریت مستحکم ہوگئی انتہا پسندی کو مسلط نہیں ہونے دینگے راجا پرویز

ڈی ایٹ کے رکن ممالک باہمی تجارت بڑھا کر 500ارب ڈالر کا ہدف حاصل کرنے کے خواب کو حقیقی رنگ دیں، بزنس فورم سے خطاب


News Agencies/Numainda Express November 21, 2012
اسلام آباد: وزیراعظم یونیورسل چلڈرن ڈے کے موقع پر تقریب میں ایک بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں۔ فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ڈی ایٹ بزنس فورم رکن ممالک کی ترقی اور خوشحالی یقینی بنا سکتا ہے۔

رکن ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان ابھرتی ہوئی معاشی منڈی ہے، رکن ممالک 2018 تک باہمی تجارتی کو 500ارب ڈالر تک لا کر باہمی تجارت کے فروغ کے خواب کو حقیقی رنگ دیں، پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم ہوئے ہیں، معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔ یہاں ڈی ایٹ بزنس فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں اقتصادی ترقی کے مقصد کے حصول کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ سازگار ماحول پیدا کرنا ہو گا۔

بچوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا بچے پاکستان کا مستقبل ہیں اور ہم کسی صورت اپنے مستقبل کو انتہاپسندی کے ایجنڈے کا یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے اور نہ اس کی اجازت دیں گے، ملالہ یوسف زئی پر بزدلانہ حملہ نے ملک بھر میں بچوں کے حقوق اور تعلیم دینے کے لیے قوم میں ایک تحریک پیدا کردی ہے۔ میری حکومت بچوں کے حقوق اور فلاح وبہبودکویقینی بنانے کیلیے پرعزم ہے۔ بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلیے بل منظور کرائیں گے۔ ہم انتہا پسندی کو مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ انھوں نے 2013ء کو بچوں کے حقوق کا سال قرار دینے کا اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔