رینٹل پاورکیس ترک جہازضمانت دیکر جاسکتا ہے سپریم کورٹ

ترک وزیراعظم پاکستان میں ہیں،سفیرنے معاملہ اٹھایا،اٹارنی جنرل،سماعت آج پھرہوگی


Numainda Express November 21, 2012
ریکوڈک کیس میںرضاکاظم کے دلائل مکمل،وحیدہ شاہ کیس کی سماعت ملتوی. فوٹو: فائل

KARACHI: سپریم کورٹ نے بحری جہاز پر قائم ترکی کے رینٹل پاورپلانٹ ''کار کے ''کو پاکستان کی سمندری حدود سے باہر نہ جانے دینے کانیب کابیان حلفی واپس لینے کی درخواست مستردکر دی اورنیب کو ہدایت کی ہے کہ جہازکو جانے دینے سے پہلے واجبات کی ادائیگی کیلیے ساورن گارنٹی حاصل کی جائے۔

کرائے کے بجلی گھروںکے منصوبے سے واجبات کی وصولی کے بارے مقدمے کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔پراسیکیوٹر جنرل نیب کے کے آغا نے کہا کہ نیب کے پاس سمندر میں کسی جہازکو روکنے کا اختیار نہیں ،عدالت جمع بیان حلفی واپس لینے کی جازت دے۔ جسٹس گلزار نے کہا اگر جہاز نے ضمانت دی ہے تو وہ جا سکتا ہے۔اٹارنی جنرل نے کہا جہاز ترک کمپنی کی ملکیت ہے اور نیب اس کو نہیں روک سکتا،ترک وزیر اعظم پاکستان میں ہیں اور ترک سفیر نے معاملہ حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے،چیف جسٹس نے کہا جو ہوگا اس کی ذمہ دار نیب ہوگی۔جسٹس گلزار نے کہا جہاز حراست میں لیے جاتے ہیں قانون میں اس کی گنجائش ہے۔

کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔ ریکوڈک کیس میں درخواست گزارکے وکیل رضا کاظم نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ہیں جبکہ ٹی تھیان کے وکیل خالد انور نے حکومت اورکمپنی کے درمیان معاہدے کا دفاع کیا۔رضا کاظم نے عالمی ثالثی کی مخالفت کی اور کہا کہ جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا عالمی ثالثی ٹربیونل کو فیصلہ دینے سے روک دیا جائے۔سماعت آج بھی جاری رہے گی۔جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پیپلزپارٹی کی امیدوار وحیدہ شاہ کی نااہلیت کیخلاف درخواست کی سماعت ان کے وکیل کی درخواست پر ملتوی کر دی۔ وحیدہ شاہ کی جانب سے وکیل حشمت حبیب پیش ہوئے اور بتایا کہ وہ درخواست میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں اس لیے کیس کی سماعت ملتوی کر دی جائے۔مزید سماعت 29 دسمبرکو ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں