کینسرویکسین کی تیاری میں اہم پیش رفت

پہلے مرحلے کی آزمائش کے بعد امیونوتھراپی کے ذریعے کینسرکی عالمی ویکسین کا خواب پورا ہوسکتا ہے، ماہرین


ویب ڈیسک June 03, 2016
پہلے مرحلے کی آزمائش کے بعد امیونوتھراپی کے ذریعے کینسرکی عالمی ویکسین کا خواب پورا ہوسکتا ہے، ماہرین۔ فوٹو؛ فائل

ہالینڈ کے ماہرین نے کینسر کی ویکسین کی ابتدائی ٹیسٹ کے بعد اس پر اپنی تسلی کا اظہار کیا ہے جس کے بعد عالمی طور پر امیونوتھراپی پر مبنی عالمی ویکسین تیار کرنے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

ہفت روزہ سائنسی جریدے' نیچر' میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس ویکسین سے خود جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط بناکر کینسرسے لڑنے کے قابل بنایا جاسکے گا۔ ماہرین کے مطابق اس کے آزمائشی طور پر حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے جس کے بعد اس ویکسین کے ذریعے انسان کے جسم کو کینسرسے لڑنے اور اس سے دفاع کے قابل بنانے کی راہ ہموار ہوسکے گی۔

ماہرین کے مطابق کینسر خلیات (سیلز) بھی عام خلیات کی طرح ہوتے ہیں لیکن جسم کا دفاعی نظام انہیں نظرانداز کردیتا ہے، کینسر پھیلتے وقت جلن اور تکلیف کے سگنل خارج کرتا ہے اور اس طرح امنیاتی نظام کو بیدار کرسکتا ہے۔ ہالینڈ کی ریڈ باؤنڈ یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق انسانوں پر اس کی مزید آزمائش بہت اہم اور دلچسپ ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امیونوتھراپی کینسر کے علاج میں امید کی نئی کرن ہے کیونکہ اس کے غیرمعمولی نتائج سامنے آئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں