وزیرداخلہ کی ہدایت پر اسمارٹ شناختی کارڈ کی فیس میں غیر معمولی کمی کردی گئی

نادرا نے چوہدری نثار کی ہدایت پر اسمارٹ کارڈ کی فیس 1500 کی بجائے 400 روپے کردی۔

نادرا نے چوہدری نثار کی ہدایت پر اسمارٹ کارڈ کی فیس 1500 کی بجائے 400 روپے کردی۔ فوٹو؛ فائل

وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نادرا اسمارٹ کارڈ کی فیس 1500 کی بجائے 400 روپے کرنے کی ہدایت کردی۔


وزارت داخلہ كی جانب سے جاری تفصیلات كے مطابق وزیر داخلہ كی ہدایت پر نادرا نے اسمارٹ كارڈ كی فیس میں واضح كمی كر دی ہے جس کے بعد اب اسمارٹ كارڈ كے حصول کے لیے 1500 روپے كی بجائے 400 روپے فیس وصول كی جائے گی۔ اس کے علاوہ ارجنٹ شناختی كارڈ كی فیس 800 روپے جب كہ ایگزیكٹو اسمارٹ كارڈ 1600 روپے میں حاصل كیا جا سكے گا۔
Load Next Story