خورشید شاہ کو معاملات کا علم نہیں ناقدین معافی مانگیںرحمن ملک

موبائل فون چلتا پھرتا بم ہے، عدالت نے میرے موقف کی تائیدکی، سینیٹ میں اظہارخیال


موبائل فون چلتا پھرتا بم ہے، عدالت نے میرے موقف کی تائیدکی، سینیٹ میں اظہارخیال۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

LONDON: وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ موبائل فون چلتا پھرتا بم ہے۔

کوئٹہ اور کراچی میں موٹرسائیکل اور موبائل فونز دہشتگردی کا مشترکہ عنصر ہے، کوئٹہ اور کراچی سے متعلق دہشتگردی کی اطلاعات ملی ہیں نو اور دس محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند کرنے پر غورکیا جا رہا ہے۔ منگل کو بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ کراچی اوردیگر شہروں میں نو اوردس محرم کو موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ انٹیلی جنس رپورٹ کے بعدکیا جائیگا۔

خورشید شاہ وزارت مذہبی امورکے وزیرہیںانہیںمعاملات کا پتہ نہیںسندھ ہائیکورٹ نے بھی میرے موقف کی تائیدکردی،ہائیکورٹ حکم کے بعد چوہدری نثاراوردیگرناقدین کومجھ سے معافی مانگنی چاہئے۔ دریں اثناء وزیر داخلہ نے کراچی اورکوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق پیش کردہ تحریک پربحث سمیٹتے ہوئے سینیٹ کوبتایاکہ ملک میں دہشتگردی پرکنٹرول کیلیے ایوان کواپنی ذمہ داری اداکرتے ہوئے دہشتگردی کے موجودہ قوانین میں تبدیلی لاناہوگی ایک سال سے بل ایوان میں موجودہے لیکن اسے منظور نہیں کیا جاسکا ۔

ملک میں یکم جنوری سے کھلے عام موبائل فون سم کی فروخت پرپابندی ہوگی۔ وزیرداخلہ نے بتایاکہ کراچی میں ایکشن جاری ہے کراچی میں سازش کے تحت شیعہ سنی فسادات کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایاکہ طلال بگٹی کے گھر ریڈکاالزام جھوٹا ہے سوئی میںکوئی فوجی آپریشن نہیں ہو رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں