نوجوان قیادت ہمارا اثاثہ اوراصل طاقت ہے کائرہ

پالیسی سازی میں نوجوان نسل کی آراء سے بہت معاونت مل سکتی ہے، حناربانی کھر۔


APP/INP/Numainda Express November 21, 2012
پالیسی سازی میں نوجوان نسل کی آراء سے بہت معاونت مل سکتی ہے، حناربانی کھر۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نصف سے زیادہ آبادی کیساتھ پاکستان آج نوجوانوں کا ملک بن چکا ہے۔

اس ملک کو اب نوجوانوں نے آگے لیکرچلنا ہے۔شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی نوجوانی میں جماعت کی قیادت کی اور آج بھی میری جماعت کے چیئرمین کا تعلق یوتھ سے ہے ۔ہم اس لیڈر شپ کو اپنا اثاثہ سمجھتے ہیں یہی اصل طاقت ہے۔وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام''مستقبل کے رہنماء''کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری آبادی کا 52فیصد نوجوان ہیں۔ہمارے نوجوانوں میں ملک کودرپیش چیلنجز کا سامنا کرنیکی ہمت موجود ہے، سب نوجوانوں کا ایک ہوکر ملالہ کے نظریہ تعلیم کو سپورٹ کرنا حوصلہ افزا ہے۔

انھوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلیے کام کیا۔اس موقع پر فرزانہ راجہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانے کیلیے اقدامات کیے ہیں۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ حکومت تمام ہمسایوں کے ساتھ امن اور مفاہمت کی پالیسی کی پیروی کر رہی ہے۔ پالیسی سازی خاص کر خطے اور ملک کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں نوجوان نسل کی آراء سے بہت معاونت مل سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں