شام میں داعش کا سپلائی روٹ کاٹنے کیلیے آپریشن شروع

 امریکا، روس کا النصرہ کیخلاف مشترکہ آپریشن شروع کرنیکا اعلان،جرمنی میں3 شامی گرفتار


News Agencies June 03, 2016
روسی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب سے بات چیت میں مشترکہ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا،فوٹو : فائل

شام میں داعش کے خلاف امریکی قیادت میں سرگرم بین الاقوامی اتحاد نے اس تنظیم کے ترکی سے آنے والے ایک سپلائی روٹ کو کاٹنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں، بتایا گیا ہے کہ کرد جنگجوؤں کی قیادت میں برسر پیکار سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے اتحادی فضائی حملوں کی مدد سے دفاعی لحاظ سے اہم شہر منبج کو اپنے کنٹرول میں لانے کیلیے ایک بڑے آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

امریکا، فرانس اور برطانیہ نے اقوام متحدہ سے شام کے محصور علاقوں میں فضا سے امدادی سامان گرانے کا عمل شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ان ممالک کا کہنا ہے کہ شامی حکومت نے امداد کی وسیع پیمانے پر تقسیم کیلیے مقرر کردہ یکم جون کی اس ڈیڈ لائن کا احترام نہیں کیا جس پر عالمی اور علاقائی طاقتیں متفق تھیں، امریکا، روس نے النصرہ کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

روسی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب سے بات چیت میں مشترکہ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا، ادھر جرمنی میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 3 شامی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔حلب میں صدر بشارالاسد کی حامی فوج کی بمباری میں 6 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں