پنجاب حکومت سے کامیاب مذاکرات نرسنگ ایسوسی ایشن کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے نرسوں کے رسک الاؤنس اور سروس اسٹرکچر سے متعلق مطالبات تسلیم کرلیے۔


ویب ڈیسک June 03, 2016
پنجاب حکومت نے نرسوں کے رسک الاؤنس اور سروس اسٹرکچر سے متعلق مطالبات تسلیم کرلیے۔ فوٹو؛ آئی این پی

پنجاب حکومت اور نرسنگ ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد نرسوں نے 5 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

لاہورکے مال روڈ پر سرکاری اسپتالوں کی نرسوں کا دھرنا گزشتہ 4 سے جاری تھا جو پانچویں روز میں داخل ہوچکا تھا تاہم رات گئے ڈائریکٹر جنرل نرسنگ اور ڈپٹی سیکریٹری نے پنجاب حکومت اور نرسوں کے درمیان معاملات طے کرانے کی کوشش کی جس کے لیے ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے 7 رکنی وفد نے سول سیکریٹریٹ میں مشیر صحت سلمان رفیق سے مذاکرات کیے، مذاکرات میں نرسوں کی قیادت نرسنگ ایسوسی ایشن کی صدر روزینہ منظور نے کی جب کہ چیف سیکریٹری، ڈی جی نرسنگ اور ڈپٹی سیکریٹری نے بھی مذاکرات میں شرکت کی۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق نرسنگ ایسوسی ایشن اور پنجاب حکومت کے درمیان مذکرات کامیاب ہوگئے جس میں طے پایا کہ نرسنگ اسٹاف کے لیے رسک الاؤنس 3 ماہ میں طے کرلیا جائے گا اور سروس اسٹرکچر کے لیے ایک ماہ کا وقت مقرر کیا گیا ہے جسے ایک ماہ میں ہی بحال کردیا جائے گا جب کہ یہ مذاکرات پنجاب حکومت نے پہلی بار تسلیم کیے ہیں۔ نمائندہ نے بتایا کہ حکومت کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد نرسنگ ایسوسی ایشن نے فوری طور پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں