اسرائیلی جارحیت کیخلاف جمعہ کوملک گیراحتجاج کااعلان

علما فلسطینی عوام پراسرائیلی مظالم کے حوالے سے قوم کو آگاہ کریں، قاضی حسین احمد

جے یو آئی کابھی اسی روز احتجاج کااعلان، فلسطینیوں کی آزادی قریب ترہے،عبدالغفورحیدری. فوٹو: اے ایف پی

ملی یکجہتی کونسل کے صدرقاضی حسین احمد اورجے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری نے 23نومبر جمعۃ المبارک کواسرائیل کیطرف سے فلسطینی عوام پرکیے جانیوالے حملوں کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج منانیکااعلان کرتے ہوئے علمائے کرام، مشائخ عظام اورذاکرین سے اپیل کی ہے کہ وہ نماز جمعہ کے خطبات میں شہادت امام حسین ؓکے عظیم مقاصد کیساتھ ساتھ فلسطینی عوام پراسرائیلی مظالم کے حوالے سے قوم کو آگاہ کریں۔


منگل کو اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے قاضی حسین احمدنے کہاکہ گزشتہ چند روزسے اسرائیل کی طرف سے ڈرون اورمیزائلوں کی گولہ باری سے نہتے فلسطینی سیکڑوں کی تعداد میں شہید ہو رہے ہیں جس پر ملک بھرکے عوام میں شدید تشویش پائی جارہی ہے، ڈی ایٹ کانفرنس میں بھی اسرائیلی مظالم کیخلاف آواز اٹھائی جائے، دریں اثناجے یوآئی نے بھی فلسطینی مظالم کیخلاف آئندہ جمعہ23نومبرکو ملک گیر یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے، سیکریٹری جنرل مو لاناعبد الغفور حیدری نے میڈیا اور وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہااسرائیل خواتین بچو ں اور بوڑھوں کونشانہ بنا رہا ہے لیکن یو این اوخاموش تماشائی بنا ہوا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اب فلسطینیوں کی آزادی قر یب تر ہے۔
Load Next Story