شام میں مزید61 ہلاک لڑائی علاقائی جنگ بن سکتی ہےاقوام متحدہ

شام میں جاری پرتشددواقعات میںمنگل کومزید61 افرادہلاک ہوگئے ان میں 9 سرکاری فوجی بھی شامل ہیں.

شام میں جاری پرتشددواقعات میںمنگل کومزید61 افرادہلاک ہوگئے ان میں 9 سرکاری فوجی بھی شامل ہیں. فوٹو: رائٹرز

شام میں جاری پرتشددواقعات میںمنگل کومزید61 افرادہلاک ہوگئے ان میں 9 سرکاری فوجی بھی شامل ہیںجو حمص کے مشرق میں مہین کے مقام پرایک اسلحہ ڈپوکے قریب بارود سے بھرا ٹرک پھٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔


اس واقعے میں 20 فوجی زخمی بھی ہوئے۔ سرکاری فوج نے دارالحکومت کے نواحی شہردرعا کا محاصرہ کرکے شہرپرگولاباری کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اورایک بچہ ہلاک ہوگئے۔ادھرالعین میں کردملیشیا اور صدر بشارالاسدکے مخالف جنگجوؤں کے درمیان لڑائی میں بھی 29 افرادہلاک ہوگئے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے خدشہ ظاہرکیا ہے کہ شام کی جنگ علاقائی میدان جنگ بن سکتی ہے۔ایران کے رہبراعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ شام کے باغی ہتھیارڈال دیں توایران ان کے جائزمطالبات منوانے کی کوشش کرے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story