نئی دہلی حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات

مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال،کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے ،سلمان بشیر۔


APP November 21, 2012
مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال،کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ہے ،سلمان بشیر, فوٹو: رائٹرز

مقبوضہ کشمیرکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سلمان بشیرسے ملاقات کی اور کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جار ی رکھنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ شبیر احمد شاہ نے پاکستانی سفیر کو بتایا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے حل میں سنجیدہ نہیں ، ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران سلمان بشیر نے شبیر احمد شاہ کو بتایا کہ کشمیریوں کو اپنی خواہشات کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنیکا حق حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |