دہری شہریت حکومت آئینی ترمیمی بل جلد لا رہی ہے اعتزاز

الیکشن میں دہری شہریت والا شخص حصہ لے سکے گا مگر حلف سے قبل دوسری شہریت چھوڑنا ہوگی.

غلط فہمی کی بنیاد پر کارروائی کا شکار ارکان اسمبلی کو الیکشن سے محروم نہیں کرنا چاہیے۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت دہری شہریت کے حوالے سے آئینی ترمیمی بل پارلیمنٹ میں جلد لا رہی ہے ۔


جس کے مطابق دوہری شہریت کا حامل شخص عام انتخابات میں حصہ تو لے سکے گا لیکن قومی و صوبائی اسمبلی یا سینٹ میں حلف اٹھانے سے قبل اسے کنفرم طریقے سے دوسرے ملک کی شہریت چھوڑنا ہو گی ۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے بعد جب تک دوہری شہریت کا حامل شخص دوسرے ملک کی شہریت کے خاتمے کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ نہیں جمع کرائے گا اس وقت تک بحیثیت رکن اسمبلی حلف نہیں اٹھا سکے گا ۔

ایک سوال پر اعتزاز احسن نے کہا کہ دہری شہریت سے متعلق مجوزہ ترمیمی بل2007ء سے لاگو ہو گا کیوں کہ حکومت سمجھتی ہے کہ جن لوگوں کیخلاف کسی غلط فہمی کے تحت کارروائی ہو چکی ہے انھیں آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے حق سے محروم نہیں کرنا چاہیے ۔
Load Next Story