وزیردفاع خواجہ آصف کے حلقے کی فرانزک رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

آئندہ سماعت سے قبل فریقین کو نادرا رپورٹ پر اعتراضات جمع کرانے کی ہدایت۔


ویب ڈیسک June 03, 2016
آئندہ سماعت سے قبل فریقین کو نادرا رپورٹ پر اعتراضات جمع کرانے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

نادرا نے وزیردفاع خواجہ آصف کے حلقے کی فرانزک رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 میں عذاداری کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر نادرا کی جانب سے تفصیلی فرانزک رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس پر فریقین وزیردفاع خواجہ آصف اور عثمان ڈار کے وکلا نے نادرا رپورٹ پر تیاری کے لئے عدالت سے وقت مانگا۔

چیف جسٹس انور ظہیرجمالی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وکلا کیس چلائیں گے یا رپورٹ کے جائزہ کی مہلت دے دیں تاہم عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے سماعت سے قبل فریقین کو نادرا رپورٹ پر اعتراضات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں