الزام لگانے والے لیگیوں کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرونگا جاوید ہاشمی

آئی ایس آئی کے کسی سپاہی کو نہیں جانتا،نواز شریف خود کو کلیئرکروائیں، پریس کانفرنس


INP November 21, 2012
نواز شریف نے پارٹی پراپنی جیب سے آج تک ایک پیسہ بھی خرچ کیاہو تو سیاست چھوڑدونگا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ نواز شریف خود کو کلیئر کرا کر انتخابات میں حصہ لیں، الزامات لگانے والے ن لیگی رہنمائوں کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ کرونگا۔

پیپلزپارٹی اورن لیگ کبھی احتساب کا قانون نہیں بنائینگے، قانون بن گیا تو دونوں جماعتوں کی قیادت جیل میں ہوگی،نوازشریف نے اگرپارٹی پراپنی جیب سے آج تک ایک پیسہ بھی خرچ کیا ہو تو سیاست چھوڑدوں گا،شہبازشریف پرتنقید کرنے والوں کو پولیس کے ذریعے انتقامی کارروائی کانشانہ بنایاجاتاہے، وہ منگل کو تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ میں اپنے اوپر لگائے جانیوالے الزامات کے بارے میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انھوں نے کہاکہ جب جنرل بابرکو میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے تو انھوں نے سب کے سامنے مجھ سے معافی مانگی۔انھوں نے کہاکہ یونس حبیب نے چوہدری نثارعلی خان ، اعجازالحق ، نعیم ملک،ہمایوں اخترسمیت دیگر افراد کے نام لیے مگر سب خاموش ہوگئے اورکسی نے کوئی جواب نہیں دیا۔ میں واحد بندہ ہوں جواپنے اوپرالزام کا جواب دے رہا ہوں اور ثبوت بھی پیش کررہا ہوں۔ عمران خان نے میرے حق میں بات کی ہے میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انھوں نے کہاکہ میں توآئی ایس آئی کے خلاف جنگ لڑرہا ہوں کبھی کسی سے مدد نہیں مانگی۔میں آئی ایس آئی کے ایک سپاہی کو بھی نہیں جانتا نہ ہی کسی میجر سے ملاقات ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں