زرداری ٹولہ انتخابات سے فرار چاہتا ہے بھاگنے نہیں دینگے شہباز شریف

زرداری کے اتحادیوںکا انجام دنیا دیکھے گی،کراچی میں بدامنی پرہر پاکستانی کو تشویش ہے.


News Agencies November 21, 2012
کرپشن کیخلاف عوام اور میڈیا چیخ رہے ہیں لیکن حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے،ٹی وی انٹرویو۔ فوٹو: فائل

NEW DEHLI: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو عوام نے مینڈیٹ اچھی حکمرانی کے لیے دیا تھا لیکن نااہل وفاقی حکمرانوں نے ساڑھے4 برس کے دوران کرپٹ اندازِ حکمرانی سے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔

نااہلیوں، کرپشن اور ناکامیوں کا پول کھلنے سے زرداری ٹولہ انتخابات سے فرار چاہتا ہے لیکن عوام انھیں عام انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے اور انھیں انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف عوام اور میڈیا چیخ رہے ہیں لیکن حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔ لوٹ مار میں زرداری کے اتحادی بننے والوں کا انجام دنیا دیکھے گی۔کراچی میں بدامنی پرہر پاکستانی کو تشویش ہے، وہاں امن ملک کے محفوظ معاشی مستقبل کیلیے ضروری ہے۔ جب تک معاشی ترقی کا راستہ تبدیل نہیں ہوگا ہم بحران در بحران کا شکار ہوتے رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں