شوٹنگ کے دوران بولی وڈ اسٹارز کے زخمی ہونے کے واقعات
کنگ خان اپنے کیریئر میں کئی فلموں کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے کئی بار انہیں سرجری کے مراحل سے گزرنا پڑا
لاہور:
کہتے ہیں شوق اور جنون کی کوئی حد نہیں ہوتی۔ لوگ اپنے شوق کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار رہتے ہیں۔ کوہ پیما بلند سے بلند پہاڑ کی چوٹیوں کو سر کرنے کا جنون رکھتے ہیں۔ مصور پکاسو اور لیونارڈو سے بھی اونچا مقام پانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
یہ معاملہ دیگر شعبوں کے افراد کے ساتھ بھی ہے۔ کچھ سر پھرے تو اپنے شوق کے حصول کے لیے جان کی بازی تک لگانے کو تیار رہتے ہیں۔ ایسا ہی فلمی ستاروں کے ساتھ بھی ہے۔ کچھ اداکار اپنے پروفیشن سے بے انتہا مخلص اور دیانت دار ہونے کی وجہ سے ہر طرح کی پرفارمینس خود کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہالی وڈ کی طرح بولی وڈ میں بھی کئی ایکٹر ایسے ہیں جو خطرناک فائٹ سین خود ہی کرتے ہیں اور اسٹنٹ مین کی مدد نہیں لیتے۔ ایسا کرتے ہوئے بعض اوقات وہ زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔ ہم تذکرہ کر رہے ہیں بولی وڈ کے چند ایسے اداکاروں کا جو فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے:
٭امیتابھ بچن: پوری دنیا ہی کو سکتہ طاری ہو گیا تھا جب میگااسٹار امیتابھ بچن 1983میں فلم قلی کی شوٹنگ کے دوران اس قدر شدید زخمی ہوگئے کہ ان کی زندگی کے لالے پڑ گئے تھے۔ سائڈ ایکٹر پونیت اسرار کے ساتھ فائٹ سین فلم بند کرانے کے لیے امیتابھ کو ٹیبل پر گرنا اور قلابازی کھاکر اٹھنا تھا، لیکن جب فائٹنگ شروع ہوئی تو پونیت کا ہلکا سا ہاتھ پڑنے پر امیتابھ نہ جانے کس طرح اس ٹیبل کے کونے سے ٹکرائے کہ وہ کونا ان کے پیٹ میں کھب گیا اور بہت زیادہ خون بہنے لگا۔ اس ایکسیڈنٹ نے تقریباً ان کی جان لے لی تھی۔ سب ہی کہتے ہیں کہ یہ بگ بی کا دوسرا جنم ہے۔ دنیا بھر میں ان کے چاہنے والوں کی دعائیں رنگ لائیں اور وہ دوبارہ سے فلموں کی طرف لوٹ آئے۔
٭شاہ رخ خان: فلم دنیا میں کنگ خان کے نام سے شہرت پانے والے اداکار شاہ رخ خان کو قسمت کا دھنی اداکار بھی کہا جاتا ہے، جو صرف اور صرف اپنی خداداد صلاحیتوں کی بدولت اس مقام تک پہنچے جہاں پہنچنے کے ہر اداکار خواب دیکھتا ہے۔
کنگ خان اپنے کیریئر میں کئی فلموں کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے کئی بار انہیں سرجری کے مراحل سے گزرنا پڑا اور مختلف قسم کے جسمانی درد اور تکالیف کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ 2009 میں فلم بڈھا مل گیا کی شوٹنگ کے دوران وہ اپنے کندھے زخمی کروا بیٹھے تھے۔ نہ صرف یہ بل کہ ان کی فلم شکتی کی فلم بندی کے موقع پر کمر کی انجری کا شکار ہوئے۔ ڈان 2 میں خطرناک فائٹ سین کے دوران زخمی ہو گئے، جب کہ حا ہی میں ریلیز ہونے و الی ان کی فلم فین میں فائٹ سین کے دوران زخمی ہوئے۔
٭ریتھک روشن: باصلاحیت اور وراسٹائل اداکار ریتھک روشن بھی کئی فلموں کی عکس بندی کے دوران خود کو زخمی کرچکے ہیں۔ فلم اگنی پتھ کے فائٹنگ سین کے دوران ان کی کمر پر زخم آئے تھے، جب کہ فلم بینگ بینگ کی فلم بندی کے دوران وہ سر کی شدید چوٹ کا شکار ہوئے اور اس چوٹ ہی کی وجہ سے وہ اب بھی اچانک تیز سر درد کا شکار ہوجاتے ہیں، کیوںکہ اس چوٹ کی وجہ سے ان کے دماغ میں خون کی گٹھلی جم گئی تھی، جسے ڈاکٹروں نے سرجری کے ذریعے نکالا تھا۔ ان کی سرجری2013 میں کی گئی تھی۔
٭اکشے کمار: کھلاڑی اداکار اپنے خطرناک سین فلم بند کرانے کے معاملے میں خاصے مشہور ہیں اور انہیں ایکشن فلموں کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔ اکشے کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے فائٹ سین بغیر کسی اسٹنٹ کی مدد کے خود ہی کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ فلم کھلاڑیوں کے کھلاڑی میں انٹرنیشنل ریسلر کے ساتھ فائٹ سین کرتے ہوئے ان کے کندھے اور کمر زخمی ہوگئی تھی۔ بعدازاں فلم پٹیالہ ہاؤس میں فائٹ سین کے دوران ان کے سر اور ٹانگوں پر چوٹیں آئیں۔ اس کے علاوہ سپر ہٹ فلم راؤڈی راٹھور کے کلائمکس سین کو فلم بند کرتے ہوئے اکشے کے کندھے زخمی ہوگئے۔ سنگھ از بلنگ میں آگ کے ساتھ کچھ مناظر کرتے ہوئے وہ اپنی ٹانگ جلا بیٹھے تھے۔
٭عامر خان: ہر کام کا اپنی مکمل جزئیات اور تسلی اور اطمینان کے ساتھ کرنا عامر خان کا ہی کمال ہے۔ بہت کم ہی وہ کسی سمجھوتے پر قائل ہوتے ہیں۔ خوب سے خوب تر کام اور پرفارمینس انہیں بولی وڈ کا منفرد ایکٹر بنائے ہوئے ہے۔ عامر بھی فلموں میں شوٹنگ کے دوران زخمی ہوچکے ہیں۔ تاہم ان کی انجریز اکشے کمار، امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کی طرح بہت زیادہ مشہور نہیں ہیں۔ فلم گجنی کے ایک فائٹ سین میں انہیں ایک ولین کو اٹھا کر زمین پر پھینکنا تھا، لیکن ریہرسلز اور ٹریننگ کے باوجود عامر فلم کے فائنل شوٹ کے وقت اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور زخمی ہوگئے۔ ان کے زخمی ہوجانے کی وجہ سے تین ہفتوں کے بعد اس سین کی شوٹنگ کی گئی تھی۔
٭رنویر سنگھ: بہت جلد بولی وڈ کے بڑے ایکٹرز میں اپنا شمار کرانے والے اداکار رنویر سنگھ کا نام اب فلم کی کام یابی کی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔ حال ہی میں باجی راؤ مستانی پر نیشنل اور بے شمار ایوارڈ پانے والے رنویر سنگھ ایک منچلے اور شوخ انسان کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ فلم غنڈے کے ایک سین کی شوٹنگ کیچڑ میں ہونا تھی، جس کے باعث رنویر اسکن انفیکشن کا بری طرح شکار ہوگئے تھے۔ ڈاکٹرز نے انہیں کئی دفعہ آرام کا مشورہ دیا تھا۔ فلم رام لیلا کی فلم بندی کے دوران وہ اپنی کہنی کی ہڈی تڑوا بیٹھے تھے اور کئی ہفتوں تک ان کے ہاتھ پر ہینڈ بینڈ چڑھا رہا تھا۔
٭جان ابراہام: جان ابراہام نے کام کرنا کم کردیا ہے۔ ایک وقت تھا کہ اپنے ہینڈ سم لک کے باعث وہ ہر فلم میں کاسٹ کیے جارہے تھے، لیکن شادی کے بعد ان کے کیریر میں وقفہ آگیا اور اب وہ منتخب اور معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اکشے کمار کی طرح وہ بھی اپنے ایکشن سین کے مناظر خود ہی کرنا پسند کرتے ہیں اور اس کے لیے ہر قسم کا رسک لینے کو تیار رہتے ہیں۔ پہلی بار وہ فلم شوٹ آؤٹ ایٹ واڈلا کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے۔ ایک سین میں انیل کپور کو انہیں پندرہ فٹ کے فاصلے سے شوٹ کرنا تھا۔ غلطی سے فاصلہ کم ناپا گیا اور نتیجہ نقلی فائر جان کی ہنسلی کی ہڈی سے ٹکراتا ہوا نکل گیا، جس سے انہیں گردن پر خاصی گہری چوٹ آئی۔ فلم ویل کم بیک کی فائٹ شوٹنگ کے دوران بھی جان اچھے خاصے زخمی ہوگئے تھے۔
٭رندیپ ہوڈا: فلم دو لفظوں کی کہانی، جس کی شوٹنگ کوالالمپور میں کی گئی تھی، کے ایک فائٹ سین میں رندیپ کا پاؤں بری طرح زخمی ہوگیا تھا۔ ایکسرے کرانے پر پتا چلا کہ ان کے پیر میں فریکچر ہوگیا ہے۔ رندیپ نے اپنے اس فریکچر کی فوٹو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی تھی۔
٭شردھا کپور: حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم باغی کی ڈانس شوٹنگ کے دوران شردھا کپور ڈانس کرتے ہوئے اپنا توازن قائم نہ رکھ سکیں اور گر پڑیں، جس کی وجہ سے ان کی ٹانگوں اور کمر پر چوٹ آئی تھی۔
٭کترینہ کیف: ابھیشیک کپور کی فلم فتور، جس کی کاسٹ میں سدھارتھ ملہوترہ بھی شامل تھے، کی شوٹنگ کی دوران کترینہ زخمی ہوگئی تھیں۔ اس فلم میں ایک سین ہارس رائیڈنگ کا بھی تھا۔ سرپٹ بھاگتے گھوڑے پر کترینہ توازن قائم نہ رکھ پائیں اور گرگئیں، جس کی وجہ سے انہیں شدید چوٹیں آئیں۔
٭سونم کپور: کام یابی کا انتظار کرتی اداکارہ سونم کپور بھی زخمی ایکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔ سونم، سورج برجاتیہ کی فلم پریم رتن دھن پایو میں ڈانس کا سین فلم بند کراتے ہوئے زخمی ہوگئیں۔ ایسا نہیں کہ انہیں ڈانس کرنا نہیں آتا۔ سونم ایک اچھی ڈانسر ہیں لیکن اس ڈانس کے دوران ان کے پاؤں ان کے اپنے ہی بھاری بھرکم لنہگے میں الجھ گئے، جس کے باعث وہ گر کر زخمی ہوگئیں۔
٭ارجن کپور: ارجن کپور نے بہت کم عرصے میں انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی، لیکن ساتھ ہی زخمی ہونے والے اداکاروں کی فہرست میں بھی شامل ہوگئے۔ وہ اپنی فلموں غنڈے، فائنڈنگ فنی اور تیور کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے۔ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ ا ن تینوں فلموں کی شوٹنگ آگے پیچھے ایک ساتھ ہی چل رہی تھیں۔ ارجن کو آرام کا موقع بھی نہیں مل پا رہا تھا۔ نتیجہ شدید زخمی ہونے کی صورت میں سامنے آیا۔
٭سلمان خان: فلم وانٹڈ اور دبنگ کے فائٹ سین کی فلم بندی کے دوران سلمان کئی بار زخمی ہوئے اور کئی بار فلم کی شوٹنگز لمبے عرصے کے لیے معطل ہوتی رہیں۔
٭ایشوریا رائے بچن: مس ورلڈ ایشوریا فلم خاکی کے ایک سین کی فلم بندی کے دوران زخمی ہوئیں۔ اس سین میں انہیں جیپ سے جمپ لگا کر بھاگنا تھا۔ چھلانگ لگاتے وقت وہ اپنا توازن قائم نہ رکھ سکیں اور گرگئیں جس کے باعث ان کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا تھا۔ ڈاکٹروں نے انہیں ایک ماہ تک بیڈریسٹ بتایا تھا۔