برے وقت سے ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کیہما قریشی

زندگی کو سمجھنے کے لیے بعض اوقات تلخ تجربات بہت ضروری ہوتے ہیں،اداکارہ

زندگی کو سمجھنے کے لیے بعض اوقات تلخ تجربات بہت ضروری ہوتے ہیں،اداکارہ فوٹو: فائل

KARACHI:
بالی وڈ کی بیک وقت تین فلموں 'دوبارہ'،'وائسرائے ہاؤس' اور 'وائٹ' میں مصروف اداکارہ ہما قریشی کہتی ہیں کہ زندگی کو سمجھنے کے لیے بعض اوقات تلخ تجربات بہت ضروری ہوتے ہیں،انھوں نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی۔


ہما قریشی کا مزید کہنا تھا کہ برا وقت بھی اتنی ہی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جتنا اچھا وقت۔میری زندگی بھی مشکلات سے بھرپور رہی ہے اور میں نے برے وقت کو کبھی بھلایا نہیں۔انھوں نے کہا کہ تلخ اور نامساعد حالات سے ہمیشہ سیکھنے کی کوشش کی۔

ناکامیوں سے دلبرداشتہ ہوکر گھر بیٹھ جاتی تو آج مجھے کوئی جانتا تک نہ ہوتا،انھوں نے کہا کہ ہرطرح کے حالات سے گزر کر یہاں تک پہنچی ہوں۔اپنے کیریئر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ فلم نگری میں لڑکیوں کو قدم جمانے کے لیے کئی پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں اور میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری۔
Load Next Story